Tuesday, January 25, 2011

جس نے مغرب کو عشاء کہنا مکروہ جانا

حدیث نمبر : 563
حدثنا أبو معمر ـ هو عبد الله بن عمرو ـ قال حدثنا عبد الوارث، عن الحسين، قال حدثنا عبد الله بن بريدة، قال حدثني عبد الله المزني، أن النبي صلى الله عليه وسلم قال ‏"‏ لا تغلبنكم الأعراب على اسم صلاتكم المغرب ‏"‏‏.‏ قال الأعراب وتقول هي العشاء‏.‏
ہم سے ابومعمر نے بیان کیا ، جو عبداللہ بن عمرو ہیں ، کہا ہم سے عبدالوارث بن سعید نے حسین بن ذکوان سے بیان کیا ، کہا ہم سے عبداللہ بن بریدہ نے ، کہا مجھ سے عبداللہ مزنی رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ، ایسا نہ ہو کہ ’’ مغرب ‘‘ کی نماز کے نام کے لیے اعراب ( یعنی دیہاتی لوگوں ) کا محاورہ تمہاری زبانوں پر چڑھ جائے ۔ عبداللہ بن مغفل رضی اللہ عنہ نے کہا یا خود آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ بدوی مغرب کو عشاء کہتے تھے ۔

No comments:

Post a Comment